ضلع بھر میں صفائی کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن

جہلم: ضلع بھر میں صفائی ستھرائی کے نظام، فیلڈ آپریشنز اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ستھرا پنجاب ایجنسی جہلم کا پانچواں اجلاس ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز و منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب ایجنسی جہلم علیزہ ریحان نے ضلع بھر میں جاری صفائی آپریشنز، فیلڈ سرگرمیوں اور مجموعی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس کے دوران شہری اور دیہی علاقوں میں صفائی کی صورتحال، کوڑا کرکٹ کی بروقت تلفی، صفائی عملے کی فیلڈ کارکردگی، عوامی شکایات کے ازالے اور سروس ڈیلیوری سے متعلق پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ضلع بھر میں صفائی آپریشنز کو مزید مؤثر بنایا جائے، فیلڈ نگرانی کے نظام کو مضبوط کیا جائے اور شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات پر بروقت کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ضلع بھر میں صفائی کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ فیلڈ ٹیموں کی مؤثر نگرانی، صفائی کے تسلسل اور شہریوں کو بہتر خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے صاف ستھرے ماحول کے قیام کے لیے تمام دستیاب وسائل کو مؤثر انداز میں بروئے کار لانے پر بھی زور دیا اور ہدایت کی کہ صفائی کے نظام میں بہتری کے لیے فیلڈ آپریشنز کی مسلسل نگرانی اور کارکردگی کا جائزہ جاری رکھا جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button