بجلی کی قیمت میں کمی؟

وفاقی حکومت نے بجلی صارفین کے لیے ایک بڑی خوشخبری کا اعلان کیا ہے۔

اس کے مطابق بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 2 روپے 37 پیسے کی کمی کاامکان ہے۔

وزیر توانائی اویس لغاری نے اس اقدام کو صارفین کے لیے ایک اہم ریلیف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کمی پاور سیکٹر کی کارکردگی میں بہتری اور متوازن توانائی پالیسی کا نتیجہ ہے۔

اویس لغاری نے اپنی گفتگو میں بتایا کہ نیپرا (نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی) ہر تین ماہ بعد بجلی کی قیمتوں کا تعین کرتی ہے، جس میں سہ ماہی ٹیرف اور ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز شامل ہوتے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ قیمتوں کے تعین کے لیے مختلف پٹیشنز دائر کی جاتی ہیں، جن کا جائزہ لینے کے بعد نیپرا قیمتوں میں تبدیلی کرتی ہے۔

وزیر توانائی نے کہا کہ نیپرا کے فیصلوں کو عموماً میڈیا میں درست طور پر سمجھا نہیں جاتا اور اس کی وجہ سے عوام کو غلط تاثر ملتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ حالیہ دنوں میں نیپرا نے حکومت کی جانب سے دائر کی گئی پٹیشن کی سماعت کی، جس میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 96 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا گیا۔ تاہم، فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز میں 2 روپے 87 پیسے کی کمی کی گئی، جس کا مجموعی اثر صارفین کے لیے فی یونٹ قیمت میں 2 روپے 37 پیسے کی کمی کی صورت میں ظاہر ہوگا۔

اویس لغاری نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ایسے اقدامات کیے جائیں گے جو عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کو مستحکم بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

نیپرا کے اس فیصلے سے نا صرف بجلی کے بلوں میں کمی آئے گی بلکہ صارفین کی مالی مشکلات میں بھی نمایاں کمی ہوگی، جس سے عوام کو ریلیف ملے گا۔

حکومت کی جانب سے توانائی کے شعبے میں کیے جانے والے اصلاحاتی اقدامات کے نتیجے میں بجلی کی قیمتوں میں استحکام اور کمی کا رجحان برقرار رہنے کی توقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button