جہلم پولیس کے اے ایس آئی ملک فخر عباس نے نئی روایت قائم کر دی، شہریوں کا خراج تحسین

جہلم: تھانہ کالا گجراں کے تفتیشی افسر اسسٹنٹ سب انسپکٹر ملک فخرعباس نے لڑائی جھگڑے کر کے تھانے آنے والوں میں صلح کروانی شروع کر دی، شہریوں کی طرف سے اے ایس آئی کو خراج تحسین کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کے تھانہ کالا گجراں میں تعینات ملک فخرعباس نے لڑائی جھگڑے کرنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں کرنے کی بجائے دونوں فریقین میں صلح کروانے کوترجیح دیناشروع کررکھی ہے جس کی وجہ علاقے میں امن کی فضاء قائم ہورہی ہے۔
علاقہ مکینوں کاکہنا ہے کہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر ملک فخرعباس نے نئی روایت قائم کی ہے جوکہ قابل تعریف اور قابل تحسین ہے۔ آپسی اختلافات، لڑائی جھگڑے ختم ہونے سے علاقے میں امن کی فضاء قائم ہوگی۔
شہریوں نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر ملک فخرعباس کی حکمت عملی پر انہیں خراج تحسین پیش کیاہے۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



