دینہ: ڈاکٹر ارشاد کو ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر دینہ تعینات کر دیا گیا

دینہ: ڈاکٹر ارشاد تنیو کو ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر دینہ تعینات کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ارشاد تنیو جو حال ہی میں سوہاوہ تعینات ہیں ان کی مسلسل خدمات اور سنیارٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ ہیلتھ جہلم نے ان کو تحصیل دینہ میں بحیثیت ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تعینات کردیا ہے۔
ڈاکٹر اویس خٹک مدت ملازمت مکمل کرنے پر ریٹائر ہو رہے ہیں لہٰذا ان کی ریٹائرمنٹ پر فوری عمل ہوگا۔
ڈاکٹر ارشاد تنیو انتہائی محنتی اور پروفیشنل صلاحیتوں کے مالک ہیں یقیناً ان کی تعیناتی سے تحصیل دینہ کے جملہ مسائل جلد حل ہو جائیں گے۔ دینہ شہر کی سیاسی و سماجی شخصیات نے ڈاکٹر ارشاد تنیو کو ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر بننے پر دلی مبارکباد دی ہے۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



