دینہ میں جی ٹی روڈ پر ایمبولینس کو حادثہ، تین افراد زخمی

دینہ کے قریب جی ٹی روڈ پر ایمبولینس حادثے کا شکار ہو گئی، حادثہ میں تین افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں جی ٹی روڈ پر پرائیویٹ ایمبولینس ٹائر پھٹنے سے حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجہ میں تین افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو 1122 نے تینوں زخمیوں کو رورل ہیلتھ سنٹر دینہ منتقل کر دیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ایمبولینس میت کو لاہور سے مظفرآباد لے کر جا رہی تھی۔ پرائیویٹ ایمبولینس میں کل دس افراد سوار تھے۔



