یوم دفاع؛ دینہ میں پاک فوج کے افسران کا شہداء کی قبروں پر حاضری ، پھولوں کی چادریں چڑھائیں

دینہ میں 6ستمبر یوم دفاع کے موقع پر پاک فوج کے افسران کا شہداء کی قبروں پر حاضری، پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔ پاک فوج کے مسلح دستے نے سلامی دی، شہید لائس نائیک مختار احمد ، صوبیدار معروف اور سپاہی قدیر حسین کی خدمات کو سراہا گیا۔ غازیوں اور شہداء کی جرأت اور بہادری کو سلام ، پاک فوج کے افسران نے شہداء کی فیملیوں سے بھی ملاقاتیں کیں ۔
تفصیلات کے مطابق دینہ میں 6ستمبر یوم دفاع کے موقع پر شہیدوں اور غازیوں کی جرأت کو سلام پیش کرنے کے لیے پاک فوج کے افسران نے دینہ ٹھیکریاں کے رہائشی شہید لائس نائیک مختار احمد ولد لال خان جو کہ 8اکتوبر 2005کو بھمبر سیکٹر میں دشمنوں سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔
صوبیدار معروف احمد 29جولائی 2023کو جبکہ سپاہی قدیر حسین 31جولائی 2023کو دشمنوں سے لڑتے ہوئے شہادت حاصل کی۔ ان شہداء کی جرأ ت اور بہادری کو سلام پیش کرنے کے لیے پاک فوج کے افسران نے ان کی قبروں پر حاضری دی اور شہید اور غازیوں کو فوجی دستے نے سلامی دی ، پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔
اس موقع پر شہداء کے ورثاء بھی موقع پر موجود تھے اور ان سے ملاقات بھی کی ۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



