دینہ کے علاقہ ساگری کے تالاب میں ڈوبنے سے پہلے تین کم عمر لڑکوں کی ویڈیو سامنے آ گئی

دینہ کے علاقہ ساگری کے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے تین کم عمر لڑکوں کی ڈوبنے سے پہلے کی ویڈیو سامنے آ گئی۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں ساگری کے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے تینوں بچوں کی تالاب میں ڈوبنے سے پہلے کی ویڈیو بی بی سی جہلم کو موصول ہو گئی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مقامی شخص تینوں بچوں کو تالاب میں نہانے سے منع کر رہاہے اور سزا کے طور پر بچوں کے کان بھی پکڑوائے۔ تینوں کم عمر لڑکے مقامی شخص کو چکما دے کر دوبارہ تالاب میں نہانے چلے گئے۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



