سوہاوہ میں طالبہ کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے 2 درندہ صفت ملزمان گرفتار

سوہاوہ: ڈومیلی پولیس کی اہم کارروائی،لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کرنے والے 2 درندہ صفت ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں ڈومیلی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو درندہ صفت ملزمان کو گرفتار کر لیا جو ایک طالبہ کے ساتھ زیادتی کی کوشش میں ملوث تھے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ ڈومیلی میں مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا اور انہیں قرار واقعی سزا دلوانے تک چھوڑا نہیں جائے گا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے مقدمات میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد جاری ہے اور کوئی بھی ملزم قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button