جہلم پولیس کا پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن، سخت کارروائیوں کا اعلان

جہلم: بھیک مانگنا جرم ہے اور پیشہ ور بھکاریوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، ایس ایچ او تھانہ سٹی کا دو ٹوک اعلان۔ پولیس نے شہر بھر میں بھکاری مافیا کے خلاف مؤثر کارروائیاں تیز کر دی ہیں اور عوام و میڈیا سے تعاون کی اپیل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، پنجاب حکومت اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایات پر ڈی پی او جہلم کی زیر نگرانی تھانہ سٹی پولیس پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہے۔

ایس ایچ او تھانہ سٹی کا کہنا ہے کہ "یہ عناصر نہ صرف عام شہریوں کو پریشان کرتے ہیں بلکہ سماج میں بگاڑ کا باعث بھی بنتے ہیں۔ پیشہ ور بھکاریوں کا اصل ٹھکانہ جیل ہے، ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔”

انہوں نے شہریوں اور میڈیا سے اپیل کی کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی پیشہ ور بھکاری کی موجودگی کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ تھانے یا پولیس ہیلپ لائن پر دیں۔

شہریوں نے پولیس کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائی سے شہر میں غیر قانونی سرگرمیوں میں کمی آئے گی اور عوام کو سکون میسر ہوگا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس آپریشن کو مزید وسیع کیا جائے گا تاکہ شہر کو بھکاری مافیا سے پاک کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button