مہنگائی نے دیہاڑی دار مزدوروں کو روزگار سے محروم کر دیا

جہلم: مہنگائی نے دیہاڑی دار مزدوروں کو روزگار سے محروم کر دیا۔ غریب مزدور پیٹ کی آگ بجھانے کے لئے شہر کے مختلف چوک، چوراہوں میں سارا سارا دن روزی کے انتظار میں بیٹھے گزار دیتے ہیں اور شام ڈھلنے کے بعد مایوس گھروں کو لوٹ جاتے ہیں۔

مزدوروں کااس حوالے سے کہنا ہے کہ بیوی بچے پیسوں کا تقاضا کرتے ہیں، رہنے کی جگہ نہیں اور دو وقت کی روٹی کے بھی لالے پڑے ہوئے ہیں۔

محنت کشوں نے بتایا کہ خام مال کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے تعمیراتی کام نہ ہونے کے برابر رہ گیا ہے، بد قسمتی سے حکومت کی پالیسیاں بھی مزدور دوست نہیں اور مہنگائی کے تناسب سے ان کی اجرت میں اضافہ برائے نام ہے جس کی وجہ سے کام مل بھی جائے تو اجرت اتنی کم ہوتی ہے کہ اس سے دو وقت کی روزی روٹی پوری نہیں ہوتی۔

مزدوروں کا مزید کہنا تھا کہ حکومت مہنگائی کی وجہ سے بے روزگار ہونے والے مزدوروں کے روزگار کا معقول بندو بست کرے تا کہ ان کے گھروں کا چولہا جل سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button