موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی جہلم میں خشک میوہ جات کی مانگ میں اضافہ


جہلم: موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی خشک میوہ جات کی مانگ میں اضافہ، موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی خشک میوہ جات چلغوزے، مونگ پھلی اخروٹ کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے۔ خشک میوہ کوسردیوں کی سوغات بھی کہا جاتا ہے چلغوزے کی قیمت دوسرے خشک میوہ کی نسبت کافی زیادہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی خشک میوہ جات کا استعمال اور مانگ میں غیر معمولی بڑھ جاتی ہے۔ رواں سال جہاں دیگر اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے کے ساتھ خشک میوہ جات کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔
اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ ابھی موسم سرماپوری طرح شروع ہی نہیں ہوا لیکن خشک میوہ جات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ اس طرح رواں سال مونگ پھلی، چلغوزے، پستہ بادام خشک خوبانی، ریوڑی ، اخروٹ ، کاجو، چھوہارے کجھور وغیرہ کے نرخ عام افراد کی قوت خرید سے کوسوں میل دور ہو چکی ہے۔



