دینہ کے مدرسے میں کئی طلباء سے بدفعلی کا انکشاف

دینہ کے مدرسے میں زیر تعلیم کئی طلباء سے استاد کی مبینہ بدفعلی کا انکشاف سامنے آیا ، پولیس نےمقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ کے جامعہ دارالقرآن پیپل والی گلی مین بازار دینہ میں زیر تعلیم کئی طلباء کے ساتھ مبینہ بدفعلی کا ہولناک واقعہ سامنے آیا ہے۔

دس طالب علموں سے زیادتی کا مقدمہ مدرسے کے معلم محمد عمران ضیاء قریشی کے خلاف درج کر لیا گیا، مقدمہ 14سالہ طالب علم کے والد کی درخواست پر تھانہ دینہ میں درج کیا گیا ہے۔

متاثرہ طالب علموں کی عمریں 12 سے 18سال کے درمیان ہیں۔ طالب علموں کو گزشتہ کئی ماہ سے ملزم قاری عمران ضیاء قریشی بدفعلی کا نشانہ بنارہا تھا۔

ملزم قاری عمران ضیاء قریشی رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں روزہ کی حالت میں طالب علموں کو بدفعلی کا نشانہ بناتا رہا، ملزم مدرسہ سے ملحقہ کمرے میں لے جا کر طالب علموں کو بدفعلی کا نشانہ بناتا تھا اور یہ سلسلہ کئی روز سے جاری تھا۔

دینہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button