ضلع جہلم کا ایک اور بہادر سپوت مادر وطن پر قربان ہو گیا

جہلم/ پنڈ دادنخان: شہیدوں، غازیوں اور مجاہدوں کی سرزمین ضلع جہلم کا ایک اور بہادر سپوت مادر وطن پر قربان ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے علاقے دولت پور کے رہائشی پاک فوج کے کیپٹن حسنین اختر نے ڈیرہ اسماعیل خان میں جامِ شہادت نوش کر لیا۔

24 سالہ شہید کیپٹن محمد اختر جٹ توانگر کے صاحبزادے تھے۔ کیپٹن حسنین اختر نے ڈیرہ اسماعیل خان میں فرض کی ادائیگی کے دوران اپنی جان وطن پر نچھاور کر دی۔

شہید کیپٹن حسنین اختر کی نمازِ جنازہ آج ان کے آبائی گاؤں دولت پور میں ادا کی جائے گی، جس میں پاک فوج کے افسران، سول حکام، عزیز و اقارب، علاقہ مکین اور معززین کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ شہید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ کیپٹن حسنین اختر نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر ثابت کر دیا کہ وطن عزیز کی حفاظت ہر قیمت پر مقدم ہے۔ ان کی شہادت قوم کے لیے باعثِ فخر اور نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button