ضلع جہلم میں پولیس بھرتی سال 2024 کے سلسلہ میں دوڑ کا مرحلہ مکمل، 395 امیدوار پاس

جہلم: ضلع جہلم میں پولیس بھرتی سال2024کے سلسلہ میں دوڑ(انڈیورنس ٹیسٹ) کا مرحلہ مکمل ہو گیا۔
دوڑ ٹیسٹ کی نگرانی چیئرمین ریکروٹمنٹ بورڈ طیب حفیظ چیمہ ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ، سیکرٹری بورڈ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ اور ممبر ریکروٹمنٹ بورڈ منصور قمر ایس پی، پی ایچ پی ہیڈکوارٹرز پنجاب نے کی۔
دوڑ ٹیسٹ میں کل 797امیدواران (مردوخواتین )نے حصہ لیا جن میں سے 395امیدوار پاس،377فیل جبکہ 25 امیدواران غیر حاضر رہے۔
تمام مراحل کی ریکارڈنگ بذریعہ ڈرون کیمرہ جات ،ڈی ایس ایل آر کیمرہ جات ،سی سی ٹی وی اور سرویلنس وین کی گئی، امیدواران کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے۔ امیدواران کے لیے میڈیکل کی سہولت اور پینے کے صاف پانی کا بھی بندوبست کیا گیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ پولیس فورس میں بھرتی کا عمل مکمل شفافیت اور میرٹ پرمکمل کیاجا رہا ہے۔



