باسمتی چاول، دال مسور کی قیمتو ں میں کمی، پیاز، ٹماٹر اور آلو مہنگے

ہفتہ وار بنیادوں پر باسمتی چاول، دال مسور کی قیمتو ں میں کمی ریکارڈ کی گئی، پیاز، ٹماٹر اورآلو مہنگے ہو گئے۔

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر0 اعشاریہ 94 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 23 اعشاریہ 78 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے قیمتوں کے حساس اشاریہ (ایس پی آئی) بارے جاری ہفتہ واررپورٹ کے مطابق 20 جون کوختم ہونے والے ہفتہ میں روزمرہ استعمال کے 5 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور21 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

اس کے برعکس 25 اشیاء کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا، گزشتہ ہفتہ کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 3 اعشاریہ 76 فیصد، ڈیزل 0 اعشاریہ 84 فیصد، باسمتی چاول0 اعشاریہ 08 فیصد، دال مسور0 اعشاریہ 08 فیصد اورچکن کی قیمت میں 0 اعشاریہ 05 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی۔

اس کے برعکس ٹماٹرکی قیمت میں 65 اعشاریہ 84 فیصد، آلو5 اعشاریہ 61 فیصد، پیاز3 اعشاریہ 78 فیصد، کیلا3 اعشاریہ 29 فیصد، ایل پی جی 2 اعشاریہ 44 فیصد، سگریٹ 1 اعشاریہ 67 فیصد، دال مونگ 1 اعشاریہ 53 فیصد، لہسن 1 اعشاریہ 29 فیصد، تازہ دودھ 0 اعشاریہ 95 فیصد، انڈے 0 اعشاریہ 83 فیصد، جارجٹ 0 اعشاریہ 28 فیصد اورشرٹنگ کی قیمت میں 0 اعشاریہ 17 فیصدکااضافہ ہوا۔

سب سے کم یعنی 17732 روپے ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 1 اعشاریہ 58 فیصد کا اضافہ ہوا، 17733 روپے سے لیکر22888 روپے، 22889 روپے سے لے کر 29517 روپے، 29518 روپے سے لیکر44175 روپے اوراس سے زیادہ آمدنی رکھنے والے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں بالترتیب 1 اعشاریہ 44 فیصد، 1 اعشاریہ 20 فیصد، 1 اعشاریہ 11 فیصد اور0 اعشاریہ 69 فیصدکااضافہ ہوا۔

صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ کاتعین ملک کے 17 بڑے شہروں کی 50 مارکیٹوں میں 51 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی بیشی کی بنیاد پرکیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button