ضلع جہلم میں امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے، ڈی پی او شفیق احمد چوہدری

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ ضلع میں امن و امان کا قیام ان کی اولین ترجیح ہے اور پولیس کو حقیقی معنوں میں عوام دوست ادارہ بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار جہلم پریس کلب کے صحافیوں سے تعارفی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا، جہاں صحافیوں کے وفد کی قیادت صدر پریس کلب مہر محمد الیاس کر رہے تھے جبکہ دیگر سینئر صحافی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ڈی پی او شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کا رشتہ مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے میڈیا کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ میڈیا معاشرے کی آنکھ اور آواز ہے، اور پولیس و میڈیا کے درمیان مضبوط رابطہ نہایت ضروری ہے تاکہ جرائم کے خاتمے اور عوامی مسائل کے حل میں بہتری لائی جا سکے۔

اس موقع پر صدر جہلم پریس کلب مہر محمد الیاس نے ڈی پی او کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ صحافی برادری ہمیشہ مثبت اور تعمیری کردار ادا کرتی رہے گی۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی جس میں باہمی تعاون کو فروغ دینے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button