جہلم پولیس کا ضلع بھر میں سپیشل سرچ آپریشن اور ناکہ بندی، 414 افراد کی چیکنگ

جہلم پولیس نے ضلع بھر میں دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے سپیشل سرچ آپریشنز اور ناکہ بندی کی کارروائی کی۔ ضلع بھر میں 16 مختلف مقامات پر سرچ آپریشنز کے دوران 414 افراد کی ویری فکیشن پولیس ایپلیکیشن کے ذریعے کی گئی۔

پولیس نے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی کرتے ہوئے چیکنگ کی اور مجرمان، اشتہاری افراد اور سماج دشمن عناصر کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں کیں۔ سرچ آپریشنز کا مقصد ناجائز اسلحہ اور منشیات کی برآمدگی، سماج دشمن عناصر کی سرکوبی اور شرپسندوں کو مذموم عزائم پر عمل کرنے سے روکنا تھا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ عوام کی حفاظت اور اہم تنصیبات کی سیکیورٹی فول پروف بنانے کے لیے پولیس ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور اس قسم کے آپریشنز باقاعدگی سے جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button