جہلم شہر میں صفائی اور خوبصورتی کے لیے مسلسل کام جاری ہے، ڈپٹی کمشنر میثم عباس

جہلم شہر میں صفائی اور خوبصورتی کے لیے مسلسل کام جاری ہے اور ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت سینکڑوں سینٹری ورکرز دن رات مصروف عمل ہیں۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے سول لائن پر جاری صفائی مہم اور اکرم شہید روڈ پر پارک کی تعمیر کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔ ڈپٹی کمشنر نے اکرم شہید روڈ پر منی پارک کو مزید خوبصورت بنانے اور زیادہ سے زیادہ شجرکاری کرنے کی ہدایت کی۔

سول لائن پر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے اہلکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صفائی اور نکاسی آب کے نظام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور تمام علاقوں سے ہر قسم کا کچرا اٹھا کر شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button