دھاندلی کیخلاف تحریک نہ چلانا اور سیاسی اتحاد نہ بنانا پی ٹی آئی کی بڑی غلطیاں تھیں، فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ 9 فروری کو دھاندلی کیخلاف تحریک نہ چلانا اور سیاسی اتحاد نہ بنانا پی ٹی آئی کی بڑی غلطیاں تھیں۔

ایک انٹرویو کے دوران فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان اس وقت مقبول لیڈر ہیں، بانی سے ٹرائل کے دوران تین ملاقاتیں ہوئی ہیں، سوشل میڈیا پر منفی مہم نہیں چلانی چاہیے، یوٹیوبر بانی پی ٹی آئی عمران خان کو قربانی کا بکرا بنا کر پیسے بنا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان دس بارکہہ چکے ہیں یہ ملک اورفوج بھی میری ہے، عمران خان اسٹیبلشمٹ سے لڑائی نہیں چاہتے۔

ان کا کہنا تھا کہ اللہ کرے نیا سال پاکستان کیلئے بہتر ہو تاہم مجھے نہیں لگ رہا کہ ملک کی صورتحال کوئی بہتر ہو گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button