جہلم میں عید کے پرمسرت موقع پر خصوصی بچوں میں تحائف تقسیم

جہلم: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر عید کے پرمسرت موقع پر خصوصی بچوں کے لیے تحائف تقسیم کیے گئے، جس سے ان کے چہروں پر خوشی کے رنگ بکھر گئے۔

ضلع جہلم میں 518 خصوصی بچوں کو عید گفٹس دیے گئے، جن میں وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے خصوصی عید کارڈز بھی شامل تھے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جہلم کے مختلف خصوصی تعلیمی اداروں میں گفٹس تقسیم کیے گئے۔

تحائف ملنے پر خصوصی بچے بے حد خوش دکھائی دیے جبکہ والدین نے بھی اس اقدام کو سراہتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کیا۔والدین اور اساتذہ کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات نہ صرف خصوصی بچوں میں خوشی کا باعث بنتے ہیں بلکہ ان میں خود اعتمادی اور حوصلہ بھی پیدا کرتے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ نے عزم ظاہر کیا کہ خصوصی بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے تاکہ وہ بھی معاشرے کا ایک فعال حصہ بن سکیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button