الخدمت فاؤنڈیشن جہلم کے زیر اہتمام شاندار چیرٹی ڈنر، یتیم بچوں کی کفالت کیلئے خطیر رقم جمع

جہلم: الخدمت فاؤنڈیشن جہلم کے زیر اہتمام ایک باوقار چیرٹی ڈنر کا انعقاد کیا گیا۔

چیرٹی ڈنر کے انعقاد کا بنیادی مقصد یتیم بچوں کی کفالت کے لیے فنڈز جمع کرنا تھا۔ اس فلاحی تقریب میں مخیر حضرات، سماجی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب کے مہمانانِ خصوصی میں ڈپٹی کمشنر جہلم رضا اوزگن، شیخ اکرام، حاجی رضوان احمد اور ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری شامل تھے۔ مقررین نے الخدمت فاؤنڈیشن کے فلاحی منصوبوں اور سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے یتیم بچوں کی کفالت کو ایک عظیم انسانی فریضہ قرار دیا۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ الخدمت فاؤنڈیشن نہ صرف یتیم بچوں کی کفالت کر رہی ہے بلکہ تعلیم، صحت اور دیگر فلاحی منصوبوں کے ذریعے معاشرے کے کمزور طبقات کی عملی مدد بھی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یتیم بچوں کی کفالت دراصل ایک روشن اور محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے، جس میں ہر صاحبِ استطاعت فرد کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

تقریب کے دوران عطیات اور تعاون کے ذریعے ایک کروڑ روپے سے زائد فنڈ جمع کیا گیا، جس سے متعدد یتیم بچوں کی کفالت کی راہ ہموار ہوئی۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی الخدمت فاؤنڈیشن کے فلاحی مشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہیں گے۔

آخر میں منتظمین کی جانب سے تمام مہمانوں اور تعاون کرنے والے افراد کا شکریہ ادا کیا گیا اور عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ بھی کسی یتیم بچے کی کفالت کر کے اس کے مستقبل کو روشن بنانے میں اپنا حصہ ڈالیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button