سوہاوہ میں 13 سالہ لڑکے کو اغوا کر کے اجتماعی بدفعلی کا نشانہ بنانے والے 3 ملزمان گرفتار

سوہاوہ میں 13سالہ لڑکے کو مبینہ طور پر اغوا کر کےاجتماعی بدفعلی کا نشانہ بنانے والے 3 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے محلہ باغ میں تین ملزمان ڈھوک راجگان کے رہائشی 13 سالہ لڑکے (ا۔س) کو مبینہ طور پر والی بال گراؤنڈ سے اغواء کر کے ایک مکان کی بیٹھک میں لے گئے، جہاں تینوں ملزمان نے 13 سالہ لڑکے کو مبینہ اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
تھانہ سوہاوہ پولیس نے 13 سالہ لڑکے کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔ ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اور ٹیم نے فوری کاروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔



