صاف ستھرا پنجاب مہم کے تحت تمام علاقوں میں صفائی جاری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم سمیع اللہ فاروق

جہلم: صاف ستھرا پنجاب مہم کے تحت تمام علاقوں میں صفائی جاری ہے اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے پنجاب حکومت کے احکامات پر مکمل عملدرآمد کر رہے ہیں۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے بلال ٹاؤن کے مختلف حصوں میں صفائی مہم کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر میونسپل کمیٹی کے سی او، انچارج سینٹری برانچ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر جہلم نے ہدایت کی کہ تمام علاقوں سے ہر قسم کے کوڑا کرکٹ کو ختم کیا جائے اور شہریوں کی شکایات پر فوری ایکشن لیتے ہوئے صفائی اور نکاسی آب کی صورتحال مثالی بنائی جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button