سوہاوہ میں موٹروے پولیس کی روڈ سیفٹی آگاہی مہم، سو سے زائد ہیلمٹس موٹرسائیکل سواروں میں تقسیم

سوہاوہ: موٹروے پولیس نے روڈ سیفٹی اور بالخصوص موٹرسائیکل سواروں میں ہیلمٹ کے استعمال کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے آگاہی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ مہم کے دوران 100 سے زائد ہیلمٹس موٹرسائیکل سواروں میں تقسیم کیے گئے تاکہ انہیں حادثات سے بچاؤ اور حفاظتی تدابیر اپنانے کی ترغیب دی جا سکے۔

یہ تقریب ترکی ٹول پلازہ پر منعقد ہوئی، جہاں موٹروے پولیس کے افسران نے ڈرائیوروں اور موٹرسائیکل سواروں کو روڈ سیفٹی کے اصولوں، دورانِ سفر احتیاطی تدابیر اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کی اہمیت پر بریفنگ دی۔ شرکاء میں آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے۔

تقریب میں سیکٹر کمانڈر ایس ایس پی ظفر اقبال ملک، ڈی ایس پی لائن ہیڈکوارٹر ملک نغمان حیات، ڈی ایس پی بیٹ 5 ملک اختر نواز، ڈی ایس پی بیٹ 6 سجاد احمد سمیت متعدد افسران شریک ہوئے۔ دیگر شریک افسران میں انسپکٹر ابرار اسحاق، ضیاء الدین، عشرت رشید، نوید احمد، مشاہد حسن، اللہ دتہ، عدنان قیصر اور دیگر عملہ شامل تھا۔

اس موقع پر ڈونر چوہدری حبیب اللہ نے بھی خصوصی شرکت کی اور موٹروے پولیس کی اس مثبت کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ “عوامی آگاہی مہمات ٹریفک حادثات کی شرح کم کرنے اور قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے نہایت اہم ہیں۔”

اختتام پر موٹروے پولیس کے افسران نے عوام سے اپیل کی کہ وہ دورانِ سفر احتیاط برتیں، رفتار کی حد میں رہیں، اور موٹرسائیکل چلاتے وقت لازمی طور پر ہیلمٹ کا استعمال کریں تاکہ جان و مال کا تحفظ ممکن بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button