قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے باعث جہلم میں سبزیاں بھی غریب کی پہنچ سے باہر

جہلم: قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے باعث سبزیاں بھی غریب کی پہنچ سے باہر ہو گئیں، کوئی بھی سبزی سستے داموں پر ملنا مشکل ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر سمیت ضلع بھر کی منڈیوں میں قیمتوں میں اضافے کے باعث بازاروں میں سبزیوں کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔ اس وقت پیاز، ٹماٹر، لہسن اور ادرک کی قیمت میں بہت زیادہ اضافہ ہو گیا ہے۔

دکاندار اور یڑھی بان سرکاری نرخ نامے کو نظر اندر کر کے من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں اور یوں موسمی سبزیاں بھی غریب کی دسترس سے دور ہوگئی ہیں اور یوں 500 سے لے کر 1000 روپے یومیہ کمانے والامحنت کش بھی سبزی نہیں خرید سکتا۔ یہی وجہ ہے کہ غریب آدمی کے مسائل مسلسل بڑھ رہے ہیں سبزیوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ مہنگی سبزیاں خریدنے پر مجبور ہیں۔

جہلم شہر کے عوامی، سماجی، حلقوں اور شہری تنظیموں کے عمائدین نے وزیر اعلی پنجاب ،چیف سیکرٹری پنجاب اور ایڈوائزرصوبائی محتسب پنجاب سمیت ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ نوٹس لیکر خود ساختہ مہنگائی کو روکا جائے اور سرکاری نرخوں پر سبزیاں فروخت نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کرنے کے ساتھ ساتھ بھاری جرمانے کئے جائے تاکہ مہنگائی کاخاتمہ ممکن ہو سکے۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button