انسداد ڈینگی مہم کا آغاز، لاروے کی موجودگی پر کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، ملک خرم افتخار

پنڈدادنخان: چیف آفیسر مونسپل کمیٹی پنڈدادنخان ملک خرم افتخار نے کہا کہ انسداد ڈینگی مہم کا آغاز کر دیا گی ہے، میرج ہالز ٹائر شاپس اور ہوٹلز وغیرہ کی سختی سے چیکنگ کی جائے گی، دوران چیکنگ ڈینگی لاروے کی موجودگی پر مالکان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

وہ اپنے آفس میونسپل کمیٹی پنڈدادنخان میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ چیف آفیسر ملک غلام اکبر اور سینئر سٹاف ممبر شبیر مارتھ بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ آج کل خسرہ کی وباء کے بھی قوی خدشات متوقع ہیں، اگر شہر بھر میں کہیں کوئی ایسا کیس ظاہر ہو تو فوری طور پر سول ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان مطلع کیا جائے۔

ملک خرم افتخار چیف آفیسر میونسپل کمیٹی پنڈدادنخان نے شہریوں کو متنبہ کیا کہ گھروں میں واٹر کولرز، گملوں یا کہیں اوپن جگہ پر پانی کھڑا ہونے سے اجتناب کریں۔ جہاں پر ڈینگی مچھر کی افزائیش نسل کے امکانات ہیں جبکہ ہوٹل مالکان میرج ہالز اور ٹائر شاپس والے صحت و صفائی کا خاص خیال رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ دوران چیکنگ ڈینگی مچھر کے لاروے کی موجودگی پر کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان اسامہ شیرون کسی بھی وقت محکمہ ہیلتھ عملے کے ہمراہ شہر بھر میں تین مقامات پر خفیہ چیکنگ کریں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button