نیب کا اداروں میں کرپشن کرپٹ پریکٹس کیخلاف آگاہی کمیونٹی بلڈنگ سوسائٹیز کے قیام کا فیصلہ

جہلم: قومی احتساب بیورو (نیب) نے ملک بھر میں کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز کے خاتمے کے لیے نیا قدم اٹھاتے ہوئے وفاقی و صوبائی اداروں میں کمیونٹی بلڈنگ سوسائٹیز (CBs) کے قیام کا فیصلہ کر لیا ہے۔
اس اقدام کا مقصد اداروں میں کرپشن کے خلاف مؤثر آگاہی، نگرانی اور کردار سازی کے ذریعے کرپشن فری پاکستان کے وژن کو عملی جامہ پہنانا ہے۔
نیب نے تمام وفاقی اور صوبائی محکموں کو سی بی سوسائٹیز کی تشکیل کے لیے ٹی او آرز جاری کر دیے ہیں، جن کے تحت اداروں کے افسران اور ملازمین کرپشن کے خلاف کردار ادا کریں گے۔
نیب عنقریب سرکاری افسران و اہلکاروں کے لیے آگاہی مہمات، لیکچرز، سیمینارز اور ورکشاپس کا انعقاد کرے گا، تاکہ ملازمین کو کرپشن کے نقصانات اور اس کے خاتمے کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا جا سکے۔
اس مہم کا ایک اہم پہلو دستاویزی معیشت کو فروغ دینا بھی ہو گا تاکہ شفاف مالی نظام کو یقینی بنایا جا سکے اور بدعنوانی کی گنجائش ختم کی جا سکے۔
شہری، ماہرین اور سول سوسائٹی کے حلقوں نے نیب کے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس طرح کے اقدامات ملک میں شفافیت، احتساب اور دیانتداری کو فروغ دیں گے۔



