وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کی روشنی میں پبلک ڈیلنگ اوقات پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم


جہلم: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی میں ضلع جہلم میں پبلک ڈیلنگ اوقات پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔
اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنرسید محمد میثم عباس نے پبلک ڈیلنگ اوقات میں دفتر آنے والےشہریوں کے مسائل سننے شروع کررکھے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر نےدفترآنے والے شہریوں کی درخواستوں پر عملدرآمد کے لیے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کی جاتی ہیں۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر سید محمد میثم عباس کاکہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پبلک ڈیلنگ اوقات مقرر کررکھے ہیں ۔ تمام محکموں کے سربراہان کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ صبح 10 سے ساڑھے 11 بجے تک دفاتر میں شہریوں کے مسائل اور شکایات سنتے ہیں اور مسائل کے حل کے لیے احکامات جاری کردیے جاتے ہیں۔



