جہلم: پلاسٹک بیگز کے استعمال پر 5 جون سے پابندی عائد، نوٹس جاری

جہلم: ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کے لیے پانچ جون سے پلاسٹک بیگز پر پابندی، خلاف ورزی پر کاروباری مراکز سیل اور بھاری جرمانے ہوں گے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات نے نوٹس جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ تحفظ ماحولیات جہلم نے 5 جون سے پلاسٹک بیگز پر مکمل پابندی کا حکم جاری کر دیا ہے۔

خلاف ورزی پر کاروباری مراکز کو سیل کرنے کے علاوہ بیس ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button