تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لئے انقلابی اقدامات کی ضرورت ہے، ذوالقرنین ملک

دینہ: تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لئے انقلابی اقدامات کی ضرورت ہے، ملتان ایجوکیشنل سکالرز سیمینار میں شرکت سکالرز کے بہترین مستقبل کا پیغام ہے۔

ان خیالات کا اظہار ذوالقرنین ملک چیئرمین PERSA نے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ملتان ایجوکیشنل سکالرز سیمینار کے حوالے سے تمام سکالرز کو اس میں شرکت کی دعوت دی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک اعلی تعلیم یافتہ وزیر تعلیم ہمارے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہے، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں جس طرح سے رانا سکندر حیات خان وزیر تعلیم نے انقلابی اصلاحات کا آغاز کیا ہے، اس کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے۔ دقیا نوسی اور پرانے طرز تعلیم کے مقابلے میں ماڈرن طرز تعلیم کو اپنایا جا رہا ہے، اعلی تعلیم یافتہ اساتذہ پنجاب بھر کے سکولوں میں آنے والی نسل کو نئے انداز سے تعلیم دیں گے۔

ذوالقرنین ملک نے وزیر تعلیم سے ہونے والی ملاقات کے حوالے سے بھی تفصیلی بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ تاریخ میں ہوا ہے کہ ہماری بات کسی بڑے ہی اعلی سطح تک سنی گئی ہے اور نہ صرف سنی گئی ہے بلکہ سمجھی گئی ہے، ایم فل اور پی ایچ ڈی اساتذہ کو ان کا جائز مقام دینا وقت کی ضرورت اور بچوں کے بہترین مستقبل کا ضامن ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ایک اعلی تعلیم یافتہ وزیر تعلیم جس نے ایک بھرپور انداز سے نئے طرز تعلیم کا اغاز کیا ہے انشاءاللہ وہ دن دور نہیں جب ایک نیا پنجاب سامنے ائے گا وزیر تعلیم پنجاب کی کاوشوں سے جو تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں، اس میں اساتذہ سے مشاورت اور اساتذہ رہنماؤں سے مشاورت بھرپور کردار ادا کرے گی، پہلی مرتبہ تاریخ میں یہ ہو رہا ہے کہ اس حادثہ پالیسی کا حصہ بن رہے ہیں اور جو نئی پالیسیاں لائی جا رہی ہیں وہ اساتذہ رہنماؤں سے باقاعدہ مشاورت کے بعد عمل میں لائی جائیں گی۔

ذوالقرنین ملک نے پنجاب بھر کے سکالر سے کہا ہے کہ 30 اپریل کو رائل پام ہال بالمقابل کرکٹ سٹیڈیم ملتان پہنچیں اور اپنے حقوق کی اواز بلند کرے اپنے حقوق کے لیے ہمارا ساتھ دیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button