دینہ میں غریب محنت کش کی بیوی گرین بس میں سفر کے دوران لٹ گئی

دینہ میں گرین بس میں سفر کے دوران ایک غریب محنت کش کی اہلیہ کو نامعلوم خواتین نے لوٹ لیا، جس میں نقدی اور شناختی کارڈ چوری کر لیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ کے الکوثر محلہ کے رہائشی قدیر خان کی بیوی سول ہسپتال سے واپسی پر گرین بس میں سوار ہوئی، جہاں پہلے سے موجود نوسرباز خواتین نے اسے گھیر لیا اور مہارت سے اس کے بیگ سے پرس نکال لیا۔ پرس میں موجود 5500 روپے نقدی اور شناختی کارڈ لے کر فرار ہو گئیں۔
متاثرہ خاتون کو واقعے کا علم اس وقت ہوا جب وہ بس سے اتری اور اپنا پرس غائب پایا۔
متاثرہ خاتون کے شوہر قدیر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ گرین بس سروس میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ شہری خصوصاً غریب طبقہ محفوظ طریقے سے سفر کر سکے۔



