جعفر ایکسپریس پر حملہ گھناؤنی سازش، پاکستان کی سلامتی کے اداروں نے ملک کو بڑے نقصان سے بچایا، سید خلیل حسین کاظمی

جہلم: ممتاز سماجی و مذہبی شخصیت سید خلیل حسین کاظمی نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ ایک انتہائی گھناؤنی سازش تھی، جسے پاکستان کی سلامتی کے اداروں، پاک فوج اور ایس ایس جی کے جوانوں نے اپنی مہارت اور بہادری سے ناکام بنا کر ملک کو ایک بڑے نقصان سے بچایا۔

وہ جہلم پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی ایک ناسور بن چکی ہے، خاص طور پر خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں آئے روز دہشت گردانہ کارروائیاں ہو رہی ہیں، جن میں فورسز کے جوان اور آفیسرز شہید ہو رہے ہیں۔ یہ صورتحال ریاست کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ چند ہفتوں میں خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں جے یو آئی کے ایک درجن سے زائد رہنما دہشت گردی کا نشانہ بن چکے ہیں، جو حکومت اور ریاست کے لیے کھلا چیلنج ہے۔

سید خلیل حسین کاظمی نے مطالبہ کیا کہ فی الفور پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلا کر دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ایک ٹھوس اور مؤثر پالیسی مرتب کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی اور حال میں بند کمروں میں بنائی گئی خارجہ و داخلہ پالیسیاں ناکام ثابت ہو چکی ہیں اور ان میں فوری بہتری کی ضرورت ہے تاکہ ملک کو دہشت گردی کے خطرے سے محفوظ بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button