سوہاوہ: جامعہ صدیقیہ قادریہ ڈومیلی میں 14 اگست کو خصوصی پروگرام منعقد ہو گا

سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی کی معروف قدیمی دینی درسگاہ جامعہ صدیقیہ قادریہ، مرکزی جامع مسجد مدنی محلہ شمالی ڈومیلی میں ہر سال کی طرح امسال بھی یومِ آزادی کے موقع پر ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

یہ پروگرام 14 اگست بروز جمعرات بعد نمازِ مغرب منعقد ہوگا، جس کا موضوع "تحریکِ پاکستان میں علماء کا کردار” ہوگا۔ پروگرام میں وطنِ عزیز کی معروف علمی و مذہبی شخصیت، عظیم سکالر حضرت مولانا مفتی محمد شاہد مسعود صاحب مدظلہ خصوصی خطاب فرمائیں گے۔

اس موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی شرکت کریں گی۔

انتظامیہ کے مطابق اس پروگرام کا مقصد عوام کو قیامِ پاکستان میں علماء کے کردار اور قربانیوں سے آگاہ کرنا اور حب الوطنی کے جذبے کو فروغ دینا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button