ڈپٹی کمشنر جہلم کا سول لائن روڈ پر نئے نالوں کو کنکریٹ سے کور کرنے کا حکم

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے سول لائن روڈ پر بننے والے نئے نالوں کو فوری طور پر پختہ کنکریٹ سے ڈھانپنے کی ہدایت جاری کر دی تاکہ شہریوں اور ٹریفک کی آمد و رفت میں حائل رکاوٹیں دور کی جا سکیں۔

ڈی سی جہلم نے سول لائن پر نکاسی آب کے نئے نالوں کے منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر میونسپل کمیٹی جہلم کے حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تمام نالوں کی تعمیر کے بعد نکاسی آب کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے اور اب انہیں کور کرنے کے لیے کنکریٹ کے لنٹر ڈالنے کا کام جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ نالوں کو ڈھانپنے کا یہ منصوبہ جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو آمد و رفت کے دوران پیش آنے والی مشکلات کا خاتمہ ہو سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button