مجھے سعودی عرب بھیجیں؛ سوہاوہ میں خودکشی کی دھمکی دینے والے نوجوان کو ریسکیو کر لیا گیا

سوہاوہ: ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی صداقت علی اور ٹیم کا بروقت ایکشن، خودکشی کی دھمکی دینے والے نوجوان کو کمرے سے باحفاظت نکال کرگھر والوں کے حوالے کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سوہاوہ کے تھانہ ڈومیلی کے علاقہ ڈھوک سرفال داخلی نتھوٹ سے اطلاع ملی کہ ایک نوجوان خودکشی کی کوشش کررہاہے۔ اس نے کمرے میں خود کو بند کرلیا ہے جس پر تھانہ ڈومیلی کے ایس ایچ او صداقت علی اور ٹیم کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچے۔

احسان احمد ولد نور احمد قوم جنجوعہ جس نے خود کو کمرے میں بند کر کے گھر والوں سےضد کر رہا تھا کہ مجھے سعودی عرب بھیجیں نہیں تو میں خود کشی کر لوں گاجس کوپولیس نے بحفاظت کمرے سے نکال کر سمجھایا گیا اور گھر والوں کے حوالے کر دیا ہے۔

ریسکیو1122 بھی موقع پر پہنچ گئی۔ نوجوان کو بروقت پہنچ کر جان بچانے پر اہل علاقہ نے خراج تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button