ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت کوڑا کرکٹ پھیلانے والوں کے خلاف جرمانوں کا آغاز

جہلم: وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کو یقینی بنانے اور کوڑا کرکٹ کے خاتمے کیلئے گندگی پھیلانے والوں کے خلاف جرمانوں اور سزاؤں کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

گلی یا سڑک پر کچرا پھینکنے والوں پر 3 ہزار سے 10 ہزار روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا جبکہ سرکاری جگہ کو گندا کرنے پر 10 ہزار روپے اور بعض صورتوں میں 5 ہزار روپے جرمانہ بھی کیا جا سکے گا۔

اسی طرح گھر، دکان، دفتر یا فیکٹری کے اندر یا باہر کوڑا مناسب طریقے سے ٹھکانے نہ لگانے پر صنعتی یونٹس کو 50 ہزار روپے، کمرشل اداروں کو 25 ہزار روپے اور رہائشی افراد کو 10 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

گھر، دکان یا فیکٹری کے سامنے کا علاقہ صاف نہ رکھنے پر صنعتی اداروں کو 25 ہزار روپے، کاروباری مراکز کو 15 ہزار روپے جبکہ عام کاروباری افراد کو 5 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا۔

اسی طرح نالوں اور سیوریج لائنوں میں کوڑا پھینکنے پر صنعتی یونٹس کو 50 ہزار روپے، کمرشل اداروں کو 25 ہزار روپے اور رہائشی افراد کو 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کے نظام کو بہتر بنانے اور شہریوں میں صفائی کا شعور اجاگر کرنے کیلئے یہ اقدامات کیے جا رہے ہیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button