جہلم میں سوئی گیس کی عدم دستیابی اور قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، شہری سراپا احتجاج

جہلم: سوئی گیس کی عدم دستیابی، اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باوجود سوئی گیس کی قیمتوں میں تین سو فیصد سے زائدکا اضافہ افسوس ناک امر ہے جسے حکومت واپس لے۔
اس بات کا مطالبہ جہلم شہر کی سماجی، رفاحی، فلاحی اور شہری تنظیموں کے عمائدین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موسم سرما میں گھریلو صارفین بالخصوص خواتین خانہ کو سوئی گیس کی عدم دستیابی کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سوئی نادرن گیس پائپ لائن کے ارباب اختیار نے سوئی گیس کی بھاری بل بھجوانے شروع کررکھے ہیں جس کی صارفین کے ساتھ سخت زیادتی کے مترادف ہے۔ گیس کے بھاری بل ان کی معاشی مشکلات میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکمران اپنی تنخواہوں میں اضافے کی وصولی شہریوں سے کرنے کی بجائے اپنے اخراجات میں کمی کریں اور موجودہ اضافے کو ختم کرکے سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جایا تاکہ گھریلو خواتین کوپیش آنے والی مشکلات میں کمی واقع ہوسکے۔



