ڈویژنل فارسٹ آفیسر سدھیر احمد مغل کا خوشاب تبادلہ، امتیاز حسین صدیقی ڈویژنل فارسٹ آفیسر جہلم تعینات

7
جہلم: محکمہ جنگلات میں فرض شناس، دیانتدار اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حوالے سے اپنی الگ پہچان رکھنے والے ڈویژنل فارسٹ آفیسر جہلم سدھیر احمد مغل کا تبادلہ جہلم سے خوشاب کر دیا گیا ہے جبکہ امتیاز حسین صدیقی کو نیا ڈویژنل فارسٹ آفیسر جہلم تعینات کر دیا گیا ہے۔
سدھیر احمد مغل کا شمار محکمہ جنگلات کے ان چند افسران میں ہوتا ہے جنہوں نے ہمیشہ قانون کی بالادستی، سرکاری وسائل کے تحفظ اور جنگلات کے بچاؤ کو اپنی اولین ترجیح بنایا۔ اپنے دورِ تعیناتی کے دوران انہوں نے غیر قانونی لکڑی مافیا کے خلاف مؤثر کارروائیاں کیں اور جنگلات کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات اٹھائے، جس پر انہیں عوامی و سماجی حلقوں میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
ذرائع کے مطابق سدھیر احمد مغل نے کسی دباؤ یا مصلحت کا شکار ہوئے بغیر اپنی ذمہ داریاں نبھائیں اور محکمے کی ساکھ کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی خوشاب منتقلی کو محکمے کے لیے ایک اہم ذمہ داری سمجھا جا رہا ہے جہاں ان کے تجربے اور دیانت داری سے مثبت نتائج کی توقع کی جا رہی ہے۔
شہری، سماجی اور ماحولیاتی حلقوں نے سدھیر احمد مغل کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، جبکہ امید ظاہر کی گئی ہے کہ نئے تعینات ہونے والے ڈویژنل فارسٹ آفیسر امتیاز حسین صدیقی بھی جہلم میں محکمانہ امور کو اسی جذبے اور دیانت داری کے ساتھ آگے بڑھائیں گے۔



