جہلم پولیس کی اہم کارروائی، ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار

جہلم: تھانہ کالا گجراں پولیس نے ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور ان کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم ذیشان کو دھر لیا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 30 بور کا پسٹل بمعہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق، ملزم کے خلاف آرمز ایکٹ کے تحت تھانہ کالا گجراں میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق یہ کارروائی شہر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم کا حصہ ہے۔ ایس ایچ او نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ایسے اقدامات مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button