محرم الحرام کے پیش نظر سول ڈیفنس اہلکاروں میں سیکیورٹی جیکٹس کی تقسیم

جہلم: ڈپٹی کمشنر و کنٹرولر سول ڈیفنس جہلم محمد میثم عباس نے محرم الحرام کے دوران ڈیوٹی سر انجام دینے والے سول ڈیفنس اہلکاروں میں سیکیورٹی شناختی جیکٹس تقسیم کیں۔
چیف وارڈن سول ڈیفنس آرگنائزیشن چوہدری بلال عارف کی جانب سے 100 عدد سول ڈیفنس شناختی جیکٹس ڈپٹی کمشنر کے سپرد کی گئیں، جو محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ اور دیگر اہم ذمہ داریاں ادا کرنے والے رضاکاران کو فراہم کی گئیں۔
تقریب کے دوران اسسٹنٹ کمشنر و ڈپٹی کنٹرولر سول ڈیفنس شمس الرحمٰن، سول ڈیفنس آفیسر محمد فرحان، اور ایڈیشنل چیف وارڈن سعید احمد بھی موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر میثم عباس نے سول ڈیفنس آرگنائزیشن کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ رضاکاران کی خدمات قابل تعریف ہیں اور ان کی محنت و جذبے کی بدولت ضلع جہلم میں نظم و ضبط اور سیکیورٹی کا مؤثر نظام قائم ہے۔
انہوں نے چیف وارڈن چوہدری بلال عارف کی اس کاوش کو سراہا اور یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ سول ڈیفنس کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔



