جہلم میں جعلی دیسی گھی، بیکری کی ناقص اور مضر صحت اشیاء کی فروخت عروج پر

جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں پنجاب فوڈ اتھارٹی غیر فعال، ضلع بھر میں جعلی دیسی گھی، بیکری کی ناقص اور مضر صحت مصنوعات کی فروخت عروج پر ہے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران سب اچھا ہے کی رپورٹس دینے لگے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم میں اس وقت جعلی دیسی گھی، مکھن تیار کر کے صوبے کےدیگر شہروں میں سپلائی کرنے کا مذموم دھندہ عروج پر پہنچ چکا ہے جبکہ شہر بھر میں بیکری کی ناقص اور مصر صحت مصنوعات تیار کر کے فروخت کررہے ہیں۔
ساتھ ساتھ ضلع بھر میں مضر صحت اور کیمیکل شدہ دودہ کی تیاری اور فروخت کو بھی ابھی تک نہیں روکا جاسکا جس کی وجہ سے شہری پریشان ہو کر رہ گئے ہیں۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں کرنے کی بجائے سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے میں مشغول ہیں۔
شہری تنظیموں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



