منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں 24 گھنٹوں میں شدید سیلاب کا خطرہ، الرٹ جاری

منگلا: فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے دریائے جہلم میں 24 گھنٹے کے دوران شدید سیلاب کے خطرے کی پیش گوئی کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 3 لاکھ 50 ہزار سے 4 لاکھ 50 ہزار کیوسک تک پہنچنے کا امکان ہے، جس سے دریائے جہلم میں اگلے 24 گھنٹوں میں بلند سطح کا سیلاب آ سکتا ہے۔

ماہرین نے متعلقہ نالوں میں بھی سیلاب کی شدت بڑھنے کی پیش گوئی کی ہے، جس کے نتیجے میں قریبی علاقوں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو سکتی ہے۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے، اور فوری طور پر حفاظتی اقدامات کرنے کی تاکید کی ہے۔

ذرائع کے مطابق منگلا اپ اسٹریمپر پانی کی آمد اس قدر بڑھ سکتی ہے کہ اس کے اثرات زیادہ وسیع علاقوں تک پھیل سکتے ہیں۔ ایسے میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو فوری تیاری کی اپیل کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button