دینہ پولیس کی اہم کارروائی، ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار

دینہ: تھانہ دینہ پولیس نے ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم شکیل کیانی کو گرفتار کر لیا۔

کارروائی ایس ایچ او تھانہ دینہ اور ان کی ٹیم نے مؤثر حکمت عملی کے تحت انجام دی۔ گرفتاری کے دوران ملزم کے قبضے سے 9 ایم ایم پسٹل اور ایمونیشن برآمد کر لیے گئے۔ ملزم کے خلاف فوری طور پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف پولیس کا بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں کو برداشت نہیں کرے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button