سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کے ایک گھر سے 18 سالہ گھریلو ملازمہ کی تشدد زدہ لاش برآمد

جہلم کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے ایک گھر سے 18 سالہ گھریلو ملازمہ کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے، پولیس نے خاتون سمیت تین ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی (سٹی ہاؤسنگ) میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک 18 سالہ گھریلو ملازمہ کی تشدد زدہ لاش ایک گھر سے ملی ہے۔ پولیس کے مطابق یہ لاش راؤ محمد آصف نامی شخص کے گھر سے برآمد ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتولہ لڑکی کا نام صفیہ ہے جو ضلع اوکاڑہ کی رہائشی تھی اور گزشتہ دو سال سے راؤ آصف کے گھر میں ملازمت کر رہی تھی۔ چند روز قبل اسی گھر سے زیورات چوری ہونے کا واقعہ پیش آیا تھا جس کا الزام صفیہ پر لگایا گیا تھا۔

@jhelumupdates جہلم کی سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کے ایک گھر سے 18 سالہ گھریلو ملازمہ کی (ل۔ا۔ش) برآمد #JhelumUpdates #Latestnews #fyp #foryou #breakingnews #viralvideo #foryoupagе #viralvideos ♬ original sound – Jhelum Updates

پولیس کے مطابق لڑکی کے پاؤں کے انگوٹھوں پر نشانات پائے گئے ہیں جبکہ اس کا جسم زردی مائل اور اکڑا ہوا تھا۔ تھانہ کالا گجراں پولیس نے 18 سالہ لڑکی کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا۔

واقعے کے بعد پولیس نے ایک خاتون سمیت تین افراد کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ فرانزک ٹیم نے موقع سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تفتیش جاری ہے اور مزید حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button