جہلم سمیت پنجاب کی 43جیلوں میں جدید کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ

جہلم سمیت پنجاب بھرکی تمام جیلوں کو محفوظ بنانے کےلیے جیل منصوبے کے تحت پنجاب بھر کی 43 جیلوں میں سینکڑوں جدید کیمرے نصب کیے جائیں گے۔

جیل ذرائع کے مطابق سیف سٹی اتھارٹی کو ہدایت کی گئی کہ ایک ہفتے میں پنجاب بھر کی جیلوں میں کیمروں کی تنصیب بارے سروے مکمل کرلیا جائے گا۔ پنجاب کی جیلوں میں باڈی کیم، پبلک ایڈریس سسٹم، ایکسس کنٹرول سسٹم، پین بٹن نصب کیے جائیںگے۔

جیل منصوبے کے تحت تمام جیلوں میں جدید 8 میگا پکسل کیمرے نصب ہوں گے۔ جدید کیمرے چہرے اور وہیکل کو بھی شناخت کرنیکی صلاحیت رکھتے ہیں اور جیلوں میں تمام ملاقاتیوں پر نظر رکھنے کیلئے وزیٹر مینجمنٹ سسٹم بھی آپریشنل ہوگا۔ جدید کیمرے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے ملزمان اور جیل عملے کی حاضری اور نقل و حرکت پر بھی نظر رکھی جاسکے گی۔ انٹیلی جنس کی بدولت جیلوں میں کسی بھی خلافِ ضابطہ حرکت پر آٹومیٹک الارم جنریٹ ہوگا۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب نے ہدایت کی کہ پہلے مرحلے میں ہائی پروفائل اور سینٹرل جیلوں میں کیمروں کی تنصیب مکمل کی جائے۔ کیمروں کی تنصیب کے پراجیکٹ میں سیف سٹیز اتھارٹی تکنیکی معاونت فراہم کریگی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button