سوہاوہ: ڈومیلی میں پاک فوج کے جوان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی میں پاک فوج کے نوجوان وقارریاست کی نمازجنازہ ادا، پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی، پاک فوج کے افسران اہلکاروں،علاقے کی سیاسی سماجی شخصیات سمیت مقامی افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں ڈومیلی کے علاقہ تلیکہ کے رہائشی پاک آرمی کے حاضرسروس جوان وقارریاست دوران ڈیوٹی ایک حادثہ میں بری طرح جھلس گئے جن کو فوری طور پر کراچی سے کھاریاں سی ایم ایچ منتقل کیاگیا، بعد ازاں وقار ریاست دوران علاج اللہ کو پیارا ہوگیا۔

وقار ریاست کی نمازجنازہ آبائی گاؤں بڑاگواہ کی مرکزی عیدگاہ میں اداکردی گئی۔ نمازجنازہ میں اعلی عسکری افسران، اہلکاروں، علاقہ کی سیاسی، سماجی، کاروباری اور مذہبی شخصیات سمیت مقامی افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

نمازجنازہ کے بعدپاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ اعلی عسکری افسران نے قبرپر پھولوں کے گلدستے چڑھائے اور انکی مغفرت کیلئے دعاکی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button