جہلم پولیس کی اہم کارروائیاں، 10 کلوگرام چرس اور شراب سمیت دو ملزمان گرفتار

جہلم پولیس نے اہم کارروائیاں کرتے ہوئے دو ملزمان کو شراب اور چرس سمیت گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں تھانہ صدر کے ایس ایچ او اور ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے شراب سپلائی کرنے والے ملزم روہن انتھنی کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے 20 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی۔

ایک اور کارروائی میں تھانہ صدر پولیس نے راجہ محمد افضل نامی ملزم کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے 10 کلو 320 گرام چرس برآمد کی گئی۔

پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں چالان کیا جائے گا اور انہیں قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button