جہلم: موٹروے پولیس کی جانب سے جنرل بس سٹینڈ پر روڈ سیفٹی آگاہی سیمینار کا انعقاد

جہلم : نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس موبائل ایجوکیشن یونٹ نے جنرل بس سٹینڈ جہلم پر روڈ سیفٹی آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا۔ سیمینار کا مقصد پبلک سروس گاڑیوں کے مالکان اور ڈرائیورز کو روڈ سیفٹی کے اصولوں اور ڈرائیونگ قوانین سے آگاہ کرنا تھا۔

سیکٹر کمانڈر ایس پی فراست علی بھنڈر کی زیر نگرانی اور انسپکٹر جنرل NHMP رفعت مختار راجہ کی خصوصی ہدایت پر اس سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ ایس پی فراست علی بھنڈر نے پبلک سروس گاڑیوں کے مالکان اور ڈرائیورز سے بات کرتے ہوئے روڈ سیفٹی کے اہم اصولوں پر زور دیا، جیسے کہ حدِ رفتار کی پابندی اور لین وائلیشن سے اجتناب کریں۔

انہوں نے ڈرائیورز کو موٹر وے پولیس کے ڈرائیونگ ٹریننگ سکول سے تربیت حاصل کرنے کی بھی ترغیب دی تاکہ ان کی ڈرائیونگ کی استعداد کار بڑھ سکے۔

مزید براں ایس پی فراست علی بھنڈر نے پبلک سروس گاڑیوں میں ضروری سامان کی موجودگی کو لازمی قرار دیا، جس میں آگ بجھانے کے آلات، ابتدائی طبی امداد کا بکس اور روڈ سیفٹی کونز شامل ہیں۔ موبائل ایجوکیشن یونٹ کے افسران نے ملٹی میڈیا پروجیکٹر کی مدد سے ڈرائیورز اور شہریوں کو روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی فراہم کی۔ روڈ سیفٹی کے بارے میں بینرز، سٹینڈیز آویزاں کیے گئے اور سٹالز لگائے گئے۔

اس موقع پر سیکٹر کمانڈر ایس پی فراست علی بھنڈر نے پبلک سروس ڈرائیورز میں روڈ سیفٹی آگاہی پمفلٹس تقسیم کیے، جسے ڈرائیورز نے سراہا اور یقین دلایا کہ وہ روڈ سیفٹی کے اصولوں اور ٹریفک قوانین پر عمل کریں گے۔ تقریب کے اختتام پر موٹر وے پولیس نے شرکاء میں انعامات تقسیم کیے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button