میونسپل کمیٹی جہلم کی انتظامیہ ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا رویہ اپنائے ہوئے ہے، عمر فاروق

جہلم کے علاقہ کوٹلہ آئمہ کے رہائشی عمر فاروق نے اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل کمیٹی کی انتظامیہ ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا رویہ اپنائے ہوئے ہے ،عید الاضحی کے موقع پر ہمارے کاروباری مراکز سیل کئے گئے جو آج تک سیل ہیں جو کہ ہمارے ساتھ سخت زیادتی کے مترادف ہے۔
عمر فاروق نے کہا کہ میونسپل کمیٹی کی انتظامیہ نے بعض کاروباری افراد کے ساتھ معاملات طے کر رکھے ہیں جو کاروباری سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے بھاری کرائے پر مالکان سے حولیاں لے رکھی ہیں ،جہاں مال مویشی باندھ دیتے تھے اور علی الصبح اپنے بکرے، دنبے ،چھترے وغیرہ مویشی منڈی میں فروخت کے لیے باندھ دیتے تھے،عید الاضحی سے دو روز قبل ہمارے بیوپاری بھائی نے تمام بیوپاریوں سے انتظامیہ کو دینے کے لیے پیسے وصول کئے جس میں باقاعدہ ہم نے حصہ ادا کیا لیکن رقم وصول کرنے کے اگلے روز میونسپل کمیٹی کی انتظامیہ نے جادہ کے مقام پر قائم مویشی منڈی پر چھاپہ مارا۔
متاثرہ نوجوان نے کہا کہ تین کاروباری افراد کی حویلیاں سیل کر دی گئیں،باقی دو افراد نے میونسپل کمیٹی کے عملے کے ساتھ معاملات طے کر رکھے ہیں اور حولیاں سیل ہونے کے باوجود تمام افراد کاروباری سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ تمام پابندیاں ہمارے اوپر عائد کی گئی ہیں ،اس سے قبل 2/3مرتبہ ڈپٹی کمشنر صاحبہ کو مل چکا ہوں اور تما م تر صورتحال سے آگاہ کر چکا ہوں لیکن کسی قسم کا ریلیف نہیں ملا۔
متاثرہ نوجوان نے وزیر اعلی پنجاب ،چیف سیکرٹری پنجاب ،سیکرٹری بلدیات سے نوٹس لینے اور انصاف مہیا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔



