ضلع جہلم میں غیر قانونی نقشہ نویسوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن متوقع

جہلم شہر اور گردونواح میں بغیر رجسٹریشن کے کام کرنے والے غیر قانونی نقشہ نویسوں (ڈرافٹس مین) کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن متوقع ہے۔ پاکستان کونسل آف آرکیٹیکٹس اینڈ ٹاؤن پلانرز (PCATP) نے کمشنر راولپنڈی اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کو تحریری خط ارسال کرتے ہوئے فوری کارروائی کا مطالبہ کر دیا ہے۔

ضلع جہلم سمیت راولپنڈی ڈویژن کے مختلف اضلاع چکوال، تلہ گنگ، مری اور اٹک میں ایسے افراد اور ادارے سرگرم ہیں جو PCATP سے رجسٹرڈ نہیں اور غیر قانونی طور پر کمرشل و رہائشی نقشے تیار کر رہے ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ یہ عمل نہ صرف قانونی خلاف ورزی ہے بلکہ عوامی جان و مال کے لیے بھی شدید خطرے کا باعث بن سکتا ہے۔

PCATP کی جانب سے لکھے گئے خط میں واضح کیا گیا ہے کہ پاکستان کونسل سے رجسٹریشن کے بغیر کسی بھی فرد یا ادارے کو آرکیٹیکچر یا ٹاؤن پلاننگ کی پریکٹس کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

کونسل نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان غیر قانونی ڈرافٹس مین کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور صرف رجسٹرڈ آرکیٹیکٹس کو ہی نقشہ سازی کی قانونی اجازت دی جائے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ غیر مستند نقشہ نویسی کی وجہ سے نہ صرف تعمیرات کے معیار پر سوالات اٹھتے ہیں بلکہ یہ عوامی تحفظ کے لیے بھی سنگین نتائج کا باعث بن سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button